انتظامیہ کی 29 نومبر تا 5 دسمبر کارروائیاں : 17 غیر قانونی ماشہ خور گرفتار، 32 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ
مجموعی طور پر 408گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،31غیر قانونی ماشہ خوروں کو کاروبار سے روک دیا گیا گراں فروشی کے خلاف مہم موثر بنائیں،کمشنر کراچی کی ہدایت،اجلاس میں تمام اضلاع میں کارروائیوں کی رپورٹ پیش
کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات اور کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی بیورو آف سپلائی کے افسران، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین زماں جوکھیو اور دیگر نے شرکت کی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات اور کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید نے اجلاس کو تمام اضلاع میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ۔29 نومبر تا5 دسمبر تک کارروائی کی رپورٹ پیشِ کی گئی مجموعی طور پر 408 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں32 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں 31 غیر قانونی ماشہ خوروں کے خلاف کارروائی کرکے سبز ی منڈی انھیں کاروبار سے روک دیا گیا جبکہ بغیر اجازت اور بغیر رجسٹریشن کام کر نے پر 17 ماشہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے بتا یا کہ غیر رجسٹرڈ ماشہ خوروں نے رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا ہے ماشہ خوروں کی رجسٹریشن عمل جاری ہے ۔ اجلاس نے اپنے اس فیصلے کا اعادہ کیا کہ بغیر غیر رجسٹرڈ ماشہ خوروں کو سبزی منڈی میں کاروبار کی اجازت نہیں ہے اجلاس میں تمام اضلاع میں گراں فروشی کی روک تھام کی کوششوں اور کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 100 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 8 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا شرقی میں 67 گراں فروشوں پر 8 لاکھ 86 ہزار روپے وسطیٰ میں 108گراں فروشوں پر چھ لاکھ 49 ہزار روپے غربی میں بار ہ گراں فروشوں پر 81 ہزار روپے ملیر میں 45 گراں فروشوں پر دو لاکھ ,80ہزار روپے کورنگی میں 45 گراں فروشوں پر 4 لاکھ 87 ہزار روپے جرمانہ اور کیماڑی ضلع میں34 گراں فروشوں پر ,8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ مہم موثر بنائیں ۔