بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
کراچی(آئی این پی ) سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے نیو کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم زاہد کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بھتہ وصولی کے لئے اپنے گروہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا۔