نوجوان کی پراسرار خودکشی دو روز بعد لاش برآمد

نوجوان کی پراسرار خودکشی  دو روز بعد لاش برآمد

کرلاچی (آئی این پی )ملیر ماڈل کالونی امیر آباد گلی نمبر ایک میں 32 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جس کی لاش دو روز بعد گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت انصار احمد ولد اسرار احمد کے نام سے ہوئی جو اپنے والد کے ساتھ کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق انصار احمد کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کا تین سالہ ایک بیٹا بھی ہے ۔ہیڈ محرر ملک اتفاق کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی اپنی اہلیہ کو بدھ کے روز میکے چھوڑ کر آیا تھا۔متوفی کی بیوی کے بیان کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کا جھگڑا نہیں تھا تاہم انصار احمد گزشتہ کچھ دنوں سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار دکھائی دے رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں