999پولیس اہلکاروں کی خدمات سی ٹی ڈی کے سپرد

 999پولیس اہلکاروں کی  خدمات سی ٹی ڈی کے سپرد

انسداد دہشت گردی کی تشکیل نو کیلئے پنجاب پولیس سے مانگے گئے انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز ، ہیڈ کا نسٹیبلز پر مشتمل 999 اہلکاروں کی نفری سی ٹی ڈی کو دے دی گئی ہے

لا ہور(مدثرحسین سے ) انسداد دہشت گردی کی تشکیل نو کیلئے پنجاب پولیس سے مانگے گئے انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز ، ہیڈ کا نسٹیبلز پر مشتمل 999 اہلکاروں کی نفری سی ٹی ڈی کو دے دی گئی ہے جبکہ ایس پی اور ڈی ایس پی کے عہدوں کے ناموں پر مشاورت جاری ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انسداد دہشت گردی کی تشکیل نو کے لیے بنائی جانے والی فورس میں پنجاب پولیس سے بھی 999اہلکاروں کی خدمات مانگی تھیں جن میں 135انسپکٹرز ، 55سب انسپکٹرز ، 219اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 74 ہیڈ کانسٹیبلز50ڈرائیورز اور 466ایلیٹ کے کو الیفائیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں