ٹیوٹا آئندہ چار برسوں میں5لاکھ فنی ماہرین تیار کرے گی:چیئرپرسن

ٹیوٹا آئندہ چار برسوں میں5لاکھ  فنی ماہرین تیار کرے گی:چیئرپرسن

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی آئندہ چار برسوں میں5 لاکھ فنی ماہرین تیار کرے گی۔رواں تعلیمی سال کے دوران ملکی صنعت و حرفت کی ترقی کیلئے ایک لاکھ سے زائد ماہر افرادی قوت فراہم کی جائے گی۔

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یہ اقدام پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ہے ۔ان خیالات کا اظہارچیئرپرسن ٹیوٹا عارف انور بلوچ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں