ہائر سیکنڈری سکولز‘ماہر ین مضامین کا فقدان

ہائر سیکنڈری سکولز‘ماہر ین مضامین کا فقدان

پرنسپل کی اسامیاں بھی خالی، جلد بھرتیاں ہونگی: محکمہ تعلیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی ناقص پالیسیوں سے طلبہ بھی متاثر ہونے لگے ،لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلباء کو منتخب مضامین پڑھانے کیلئے ماہر ین مضامین دستیاب نہیں کیے جاسکے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے بیشتر ہائر سیکنڈری سکولوں میں پرنسپل کی آسامیاں بھی خالی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں میں بائیس سے زائد مضامین کی آپشن ہونے کے باوجود 3 سے زائد ماہر ین مضامین تعینات نہیں ہیں،اساتذہ نے فوری طور پرتعلیمی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ماہر ین مضامین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد بھرتیاں کی جائیں گی۔ ماہرین مضامین کی بھرتی سے مسائل حل ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں