ٹیکنیکل بورڈ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 29 جولائی سے شروع

ٹیکنیکل بورڈ کے زیراہتمام سالانہ  امتحانات 29 جولائی سے شروع

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر،ڈپلومہ ان کامرس ،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن،میٹرک ٹیک،میٹرک ووکیشنل کا پہلا سالانہ امتحان 29 جولائی جمعرات سے شروع ہو گا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے )امتحان میں 102342 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے ۔امتحان کے لیے صوبہ بھر میں بشمول فیڈرل ایریا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 300 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں