20ہسپتالوں کو بے بی فرینڈلی بنانے کا اعلان

 20ہسپتالوں کو بے بی فرینڈلی بنانے کا اعلان

لاہور، ملتان، وہاڑی،میانوالی سمیت 7 اضلاع کے ہسپتال شامل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب کے 20ہسپتالوں کو بے بی فرینڈلی بنانے کا اعلان کر دیا گیا ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم کی زیر صدارت بے بی فرینڈلی ہسپتال بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر عاصم الطاف ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈاکٹر ہارون جہانگیرخان ڈی جی ہیلتھ ، ڈاکٹر شفیق ہیڈ آف نیوٹریشن یونیسیف اور عظمیٰ بخاری نیوٹریشن آفیسر یونیسیف نے شرکت کی۔منصوبے میں لاہور، ملتان، وہاڑی، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، اٹک اور میانوالی کے 20 ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شامل ہیں۔ سارہ اسلم نے کہا 7 اضلاع کے 20 ہسپتالوں کو بے بی فرینڈلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ان ہسپتالوں کو یونیسیف کے تعاون سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بے بی فرینڈلی بنایا جائے گا،بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں