رواں برس 1500 مراکز آب کھولنے کا فیصلہ

رواں برس 1500 مراکز آب کھولنے کا فیصلہ

صاف پانی کی فراہمی کیلئے صوبہ 3حصوں میں تقسیم ،ٹیمیں تشکیل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے دیہی علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی نے کام کی رفتار کو تیز کر دیا۔ اتھارٹی نے صاف پانی کی فراہمی کے پنجاب میں 1500مراکز آب کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے آخر تک 15 سو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کئے جائینگے ، صاف پانی کی فراہمی کیلئے صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا، شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، یہ ٹیمیں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں گی۔ چیئرمین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز کی سربراہی میں اجلاس ہواجس میں کہا گیا متعلقہ ڈائریکٹرز منصوبوں پرہفتہ وار بریفنگ دینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں