خاتون سمیت 2افراد اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح میں خاتون سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا، عمر بگا کے رہائشی محمدساجد نے پولیس تھانہ صدر چونیاں کو بتایا کہ۔۔۔
نامعلوم ملزموں نے میری 38سالہ بیوی (ا) کو اغوا کرلیا،گلی درس والی دربار بابا عباس شاہ پتوکی محلہ احمد نگر کے رہائشی محمدامین نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ میرا 90سالہ باپ گھر سے باہر گیا جو تاحال واپس نہ آیا ، مجھے قوی شک ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے اُسے اغوا کر لیاہے ۔