1کلو ہیروئن ،2کلو چرس برآمد،2ملزم گرفتار

1کلو ہیروئن ،2کلو  چرس برآمد،2ملزم گرفتار

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ نارنگ منڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 1کلو ہیروئن ،2کلو سے زائد چرس برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کرتو میں ذوالفقار سے 2کلو160 گرام چرس اور مجاہدعرف بابر سے 1 کلو 25 گرام ہیروئن قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرکے پابندسلاسل کردیا،اس موقع پرایس ایچ او نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہری منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں،نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں