دوشہریوں سے 90 ہزار نقدی ، موٹر سائیکل چھین لی
پتوکی(نامہ نگار)ڈاکوؤں نے 2شہریوں سے 90 ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی،تھانہ سٹی کی حدود ملتان روڈ پر تاجر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 90 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔
شہری کامران سے ڈاکوؤں نے نئی موٹر سائیکل چھین لی، تھانہ سٹی پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر کارروائی کا آغازکر دیا ، شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔