ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے علاقہ ہری ہر کے قریب ڈاکوؤں نے اﷲ رکھا سے 20ہزار نقدی ،موبائل فون ، متہ کے قریب ڈاکوؤں نے عامر سہیل سے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون ، پکی حویلی کے قریب ڈاکوؤں نے مرزا بابر عباس سے ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون، چھینہ اُوتاڑ کے نزدیک محمدنوید کے پاس مرغیاں لینے کیلئے آنے والے اعجاز مسیح اور علی سے ڈاکوؤں نے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون ،روہی موڑ تھہ شیخم کے قریب ڈاکوؤں نے محمداسلم سے 10ہزار نقدی ،موبائل فون ، روسہ ٹبہ کے قریب ڈاکوؤں نے محمدارشد سے ہزاروں کی نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل ، شاہ جھنڈا دربار سرائے مغل کے نزدیک ڈاکوؤں نے محمدوقاص سے 33ہزار500 نقدی اور دو تولہ طلائی زیورات چھین لیے ۔ مختلف علاقوں سے 13شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں