بی ایچ یو ساہوکی ملیاں :سٹاف کامریضوں سے مبینہ ناروا سلوک

بی ایچ یو ساہوکی ملیاں :سٹاف  کامریضوں سے مبینہ ناروا سلوک

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیسک ہیلتھ یونٹ ساہوکی ملیاں میں تعینات میڈیکل آفیسر اور عملہ مریضوں کے چیک اپ کی بجائے مبینہ طورپر ان سے نارواسلوک کرنے لگے۔۔۔

دروازہ بند کرکے موبائل فون پر ویڈیوگیمز اور ویڈیو کال پرمصروف رہنے کیساتھ ساتھ بغیر چیک اپ ہی ڈسپنسری سے ادویات لینے کاکہہ کر مریضوں کا استحصال کرنے لگے، جس پر مریضوں کیساتھ آنیوالے لواحقین اور علاقہ معززین سراپا احتجاج بن گئے، دوسری طرف ثاقب احمد خاں ،سردار علی اکبر ڈوگر، میاں محمدالیاس وغیرہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو میڈیکل آفیسر اور عملہ کیخلاف تحریری شکایات بھی کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں