مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

 مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

قصور،تھہ شیخم(خبرنگار،نامہ نگار)پولیس تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،جبکہ اس کاساتھی فرار ہوگیا۔

 تفصیل کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نبیل نامی شہری سے رسول پورہ سے 19ہزار500 نقدی اور دیگر سامان چھینا اورفرارہوگئے ، اطلاع پرپولیس تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چاہ بلندے والاکے قریب فوری ناکہ بندی کی، پولیس ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواردونوں ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے زخمی ایک ڈاکو کو پکڑ لیا گیا ،جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا، زخمی ڈاکو کے قبضہ سے شہری سے چھینی گئی نقدی، دیگر قیمتی سامان اور پستول برآمد کرلیاگیا، زخمی ڈاکو کی شناخت شعبانی گینگ کے رکن کاشف عرف کاشی کے نام سے ہوئی، زخمی ڈاکو تھانہ کھڈیاں، منڈی عثمانوالا اور الہ آباد میں 24 ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں