غیر قانونی شکار و کاروبار کرنیوالے 13ملزم گرفتار

غیر قانونی شکار و کاروبار کرنیوالے 13ملزم گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات و پارکس کی ٹیموں نے لاہور شہر سمیت مختلف علاقوں سے سینکڑوں تحفظ شدہ جنگلی پرندے برآمد کرنے کے علاوہ غیر قانونی شکار و کاروبار کرنیوالے 13ملزم گرفتار کرکے۔۔۔

 ان سے 50طوطے ،10تیتر،درجنوں جنگلی کبوتراور سینکڑوں چڑیاں برآمد کر لیں،10ملزموں کو 2لاکھ سے زائد جرمانہ جبکہ 3چالان عدالتوں کو بھیجے گئے ۔ترجمان کے مطابق ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز  نے شہر سے پرندوں کے 2 غیر قانونی ڈیلر گرفتار کر کے ان سے را ؤ گانی دار طوطے اور سینکڑوں چڑیا ں برآمد کر لیں اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کر کے مقامی عدالت کو بھیج دئیے جبکہ ضبط کئے گئے طوطے جلو پارک منتقل اور چڑیاں قدرتی ماحول میں آزاد کر دیں۔اسی طرح لاہور ریجن نے لاہور و شیخوپورہ سے جنگلی خرگوش،بٹیر،جنگلی کبوتر اور مرغابی کے 8 شکاریوں کو گرفتار کر کے 7ملزموں کو 95ہزار روپے جرمانہ کیاجبکہ 1چالان عدالت بھیج دیا اور جنگلی کبوتر آزاد کر دئیے ۔ترجمان کے مطابق نارووال، میانوالی اوربہاولنگر میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں