بھارتی فلموں و ڈراموں نے نو جوان نسل کو تباہ کردیا:قاری اعظم حسین

بھارتی فلموں و ڈراموں نے نو جوان  نسل کو تباہ کردیا:قاری اعظم حسین

لاہور(سیاسی نمائندہ )جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا بھارتی فلموں و ڈراموں نے نو جوان نسل کو تباہ کردیا۔۔۔

معاشرے میں بچوں وخواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات تشویشناک اور تکلیف دہ ہیں، اسلامی سزاؤں کے نفاذ سے خواتین اوربچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا سد باب کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ؤں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا نفسیاتی طور پر دباؤ، احساس کمتری اور مغرب کی مصنوعی چمک د مک و آزادی بھی ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے ذہن پر گہری اثرات مرتب کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں