سٹیٹ بینک شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائے :آل پاکستان انجمن تاجران
لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا سٹیٹ بینک مارک اپ کی شرح کو فی الفور سنگل ڈیجٹ میں لائے۔۔۔
کاروباری مقاصد کیلئے بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں ،ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سرمایہ کاری اور معیشت کی سانسیں بحال ہوں گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا اس وقت پاکستان میں مارک اپ خطے کے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کے رجحان کی شرح بہت کم ہے ۔ گزشتہ سالوں سے معیشت کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ سے کاروبار ی طبقہ بے حد پریشان ہے، حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلٹی بلز خصوصاً بجلی کے بلوں میں ریلیف دے۔