حکومت دیہی علاقوں میں آئی ٹی کے ادارے بنائے :ہمایوں اختر

حکومت دیہی علاقوں میں آئی ٹی  کے ادارے بنائے :ہمایوں اختر

لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا محرومیوں کے ازالے کیلئے صرف منشور ہی پیش نہیں کیا بلکہ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے بلا تعطل کاوشیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے اس کیلئے ضروری ہے کہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں ۔ حکومت دیہی علاقوں میں جدید ہنر سکھانے اور آئی ٹی کے ادارے قائم کرے ،اس کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں