آبادی میں اضافے سے خوراک کی تقسیم کا نظام دبا ؤکا شکار:شاہد عمران

آبادی میں اضافے سے خوراک کی  تقسیم کا نظام دبا ؤکا شکار:شاہد عمران

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے سربراہ شاہد عمران نے کہا پاکستان کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ کی وجہ سے خوراک کی تقسیم کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے۔

فوڈ سکیورٹی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دیہی غریب آبادی جو زیادہ تر چھوٹے کسانوں پر مشتمل ہے محدود وسائل اور منڈیوں تک رسائی کی کمی کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے ، پاکستان میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسیوں کی تشکیل انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا اگرچہ زراعت پاکستان کی معیشت کا بڑا اور اہم شعبہ ہے تاہم یہ ناکامیوں، پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں