تحفظ ختم نبوت کانفرنس اتحاداُمت کامظہرہوگی:علما کرام
لاہور (سیاسی نمائندہ) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی ،ورلڈپاسبان ختم نبوت،جے یوپی ،جماعت اسلامی ،مسلم لیگ علماو مشائخ۔۔۔
مجلس احراراسلام، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،چاروں مسالک علما کونسل ،جماعت نقشبندیہ پاکستان،خاکسارتحریک اورمصطفائی جسٹس موومنٹ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 24.25اکتوبر کوچناب نگرمیں ہونے والی آل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی مکمل اوربھرپورحمایت کااعلان کیا۔ ختم نبوت الائنس کے قائدین پیرسلمان منیر،مولانامحمدحنیف حقانی نے کہا تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس اتحاداُمت کاعظیم مظہرہوگی جس میں عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے تقدس کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کرنے کے ضمن میں تجدیدعہدکیاجائے گا۔