جنرل ہسپتال :ڈیوٹی سے غیر حاضر 4ملازم برطرف
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے 4 ملازمین برطرف کر دئیے۔
ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن جنرل ہسپتال ڈاکٹر عدنان مسعود نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے محکمانہ قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 4ملازمین کو برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے گریڈ ایک سے 2تک کے 4 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔