کرول گھاٹی میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ

کرول گھاٹی میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کرول گھاٹی میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مار کر 400لٹر تیار ڈرنکس، چینی اور ممنوعہ اشیا تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

فلنگ مشینیں، گیس مشین، سلنڈر اور نیلے ڈرم ضبط کر لئے گئے ۔جعلی یونٹ میں کھلے رنگ، کیمیکلز اور نل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں،معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئیں،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مضر قرار، ٹیسٹنگ رپورٹ بھی عدم موجود پائی گئی،یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات زدہ فرش، جالے لگی دیواریں اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ قوانین کے برعکس تیار جعلی مضر صحت محلول کو نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا،چینی کی بجائے مصنوعی مٹھاس سے تیار ڈرنک صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے ،خوراک کا کاروبار فوڈ اتھارٹی قوانین کے خلاف اور لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا،کیمیکلز، فلیورز اور رنگوں کی ملاوٹ سے تیار محلول گرودں اور جگر کو متاثر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں