مصطفی آباد:تحفظ ختم نبوت کانفرنس، علما و مشائخ کی شرکت
مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی و خادمین حضرت مست بابا دل محمد کے زیر اہتمام مرکزی جامعہ مسجد شان اسلام میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں علما کرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، علماکرا م نے کہاکہ ختم نبوت پر پہرہ دینے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ، ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ،تقریب میں پیر سید غلام محی الدین شاہ بخاری آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری قصوری ، صاحبزادہ پیرسید تقدیس الرحمن شاہ رضوی یٹی سمیت دیگر سیاسی، سماجی ، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد مختار علی حیدری پرنسپل جامعہ الامام الرضا لاہور، مولانا پیر سید غضنفر حسین شاہ شازلی قادری آستانہ عالیہ قادریہ شازلیہ لاہور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ختم نبوت پر پہرہ دینے کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے ،ختم نبوت پر پہرہ دیتے ہوئے 12سو صحابہ شہید ہوئے ،مسلمان ہونے کے لئے کلمہ کافی نہیں،کلمہ کے کچھ تفاضے بھی ہیں جنہیں پورا کرنا ہو گا۔حضرت آدم سے لیکر تمام انبیا نے حضور ﷺکی ختم نبوت کا اعلان کیا،لفظ ختم نبوت کو بدلا نہیں جا سکتا۔اﷲ نے ختم نبوت کا اعلان خود قرآن میں فرمادیا،خاتم نبیین کا معنی آخری نبی ہے ،مرزے کو نبی ماننے والا پکا کافر ہے، قادیانی قائنات کابد ترین کافر ہے۔