ہمیں فرقوں،گروہوں سے نکلنا ہوگا :ڈاکٹر ذاکر نائیک

ہمیں فرقوں،گروہوں سے نکلنا ہوگا :ڈاکٹر ذاکر نائیک

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی کی قیادت میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی۔

وفد میں پروفیسر عبد المجید ،مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا سلمان شاکر، قاری محمد فیاض، مولانا حافظ عبد السمیع اور دیگر علما کرام بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دعوت اسلام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے ہمیں فرقوں اور گروہوں سے نکلنا ہوگا، اسلام ہمیں تعصبات اور گروہوں سے بچنے کی تلقین کرتا ہے اور دیگر مذاہب سے جو مشترکات ہیں اس پر ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے اختلافات سے دعوتِ اسلام کو لوگوں تک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ان کے دورہ پاکستان سے تمام پاکستانیوں کو خوشی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں