حکومت کا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خط خوش آئند :ہشام الٰہی

حکومت کا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خط خوش آئند :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ کو خط لکھنا خوش آئند ہے۔

امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پرسنجیدگی سے نظر ثانی کرنی چاہیے، ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہا ہوکر بخیریت وطن واپس آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں علما کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا آئینی ترامیم کے لئے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے تھا ،عوام کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کرنے سے ہی ان کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے ۔ ملک میں جس طرح کے حالات پید اکئے جا رہے ہیں ایسے میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں