ڈی سی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز ہوا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا سرکاری نرخ نامے کا نفاذ اور عوامی ریلیف تھا۔اس موقع پر ڈی سی سید موسیٰ رضا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارڈز بنا کر دئیے جائیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود فیلڈ میں موجود ہوں اور ہر چیک پوائنٹ کی تصویر اپ لوڈ کریں،کوئی نمائندہ قابل قبول نہیں ہر مجسٹریٹ خود چالان کرے گا۔انہوں نے روٹی کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت فروخت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا روٹی کی مقررہ قیمت 14روپے ہے ،زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں