گورنر سے وکلا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی قیادت نے گورنر پنجاب کو ممبران وکلا کے مسائل اور جاری ویلفیئر منصوبوں سے آگاہ کیا اور ان کوہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں مہمان کی حیثیت سے آنے کی دعوت دی جسکو گورنر نے قبول کر لیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی وہ وکلا کے بچوں کی تعلیم کے لئے بہترین سکول، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں لیڈیز بار کاقیام اور وکلا ہسپتال کی تکمیل کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔