شیخوپورہ، سڑک منصوبہ ٹینڈر میں کروڑوں کی بے ضابطگی

شیخوپورہ، سڑک منصوبہ ٹینڈر  میں کروڑوں کی بے ضابطگی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل شیخوپورہ میں ایک سال قبل ہونیوالے کروڑ وں روپے کے کاموں کے ٹینڈرز میں سے ایک سکیم مانانوالہ جوہد سنگھ روڈ کو جوڑنے والی ڈیرہ کیراں روڈ کی سڑک شامل تھی۔

جو ٹھیکیدار شیخ عاصم مظہر نے شروع کی اور مکمل کیے بغیر ہی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ضلع کونسل کے افسروں سے ملی بھگت کرکے حاصل کرلیں جس پر مانا نوالہ ڈیرہ کیراں کے شہری ماجد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو درخواست دی ،جس پر اینٹی کرپشن نے انکوائری رپورٹ تیار کی کہ اس سکیم کو ٹھیکیدار نے نہ تو مکمل کیا نہ ہی اس میں معیاری میٹریل کا استعمال کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے   مقدمہ درج کر کے مزید انکوائری کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کے سپرد کر دی ۔را بطہ کرنے پرمتعلقہ آفیسرز نے بتایاکہ ادائیگیاں میرٹ پر کی گئیں، اینٹی کرپشن میں شواہد پیش کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں