انسداد پولیومہم ، 5روزمیں 21لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

انسداد پولیومہم ، 5روزمیں 21لاکھ  بچوں کو قطرے پلائے گئے

لاہور (آن لائن)انسداد پولیومہم میں پانچ روزہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 21 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کی کامیاب ویکسی نیشن کر کے مقررہ اہداف سے زائد نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

 مہم کی خاص بات انکاری والدین کے 484 کیسز کو کونسلنگ کے ذریعے کامیابی سے کور کرنا رہا ہے ، جس پر عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے فیلڈ سٹاف کی مہارت اور بے لوث لگن کو بھرپور سراہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کو فیلڈ مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہی اس قومی مہم کی اصل کامیابی کا پیمانہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں