حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار،کروڑوں کی کرنسی برآمد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے میکلوڈ روڈ پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عاصم محمود کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے 2کروڑ 85 لاکھ برآمد ہوئے جبکہ موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔