موٹروے پولیس، لاکھوں کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد

موٹروے پولیس، لاکھوں کے  نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد

لاہور (آئی این پی )موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے ایم 5 اور ایم 4 پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 پہلی کارروائی موٹروے ایم 5 پر ظاہر پیر کے مقام پر کی گئی۔ جہاں اوور سپیڈنگ کرنے والی ایک مشکوک کار کا تعاقب کر کے اسے روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے 24 لاکھ روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد ہوئے ۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم سگریٹس کی ترسیل کے حوالے سے کوئی بھی قانونی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں