اوقاف بورڈ کا اجلاس نکاتی ایجنڈے پر غور
لاہور(سیاسی نمائندہ)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور شافع حسین کی زیر صدارت اوقاف بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پیسک ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔ بورڈ نے مزارات پر نصب کیش باکسز کی آمدن میں ہونے والے کئی گنا اضافے کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ بورڈ اجلاس میں گورنمنٹ داتا دربار ہسپتال کی بحالی اور تنظیم نو کی سکیم کی منظوری دی گئی، ہسپتال میں خالی 21 ٹیکنیکل اسامیوں پر بھرتی اور لیبز کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی۔