ڈینگی وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

 ڈینگی وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

عوام اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کو یقینی بنائیں:وزیرصحت

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد عثمان فضل، پروفیسر ثمینہ، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن حکام سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے چیئرمین ڈی ایگ پروفیسر خرم اور پروفیسر وسیم اکرم نے شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرویلنس بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے تمام محکمہ جات کو آنکھیں کھول کر کام کرنا ہوگا۔عوام اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کو یقینی بنائیں۔ہمیں فیلڈ میں سرویلنس کو تیز اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانا کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے ۔سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فیلڈ سٹاف متحرک ہے ۔فیلڈ میں بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں