ننکانہ :ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار
ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ کے تھانہ فیض آباد پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5ملزموں کو گرفتار کرکے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینی گئی اور چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزموں سے ڈکیتی اور چوری کی 20 وارداتوں کا سراغ لگا لیا۔گرفتار ملزموں میں محمد افضل ، علی حسن، علی رضا، قربان علی اور آصف شامل ہیں۔