درجن سے زائد افراد کاحملہ 2دکاندار بھائیوں کو گولیاں ماردیں
مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ ننگل ساہداں میں ٹرالی ویلڈنگ کرنے پر تلخ کلامی، درجن سے زائدمسلح افراد کا دکان پر حملہ، 2دکاندار بھائیوں کو گولیاں مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔
بھرے بازار میں آزادانہ فائرنگ پر لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ زخمی دونوں بھائیوں امجد اور تیمور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزموں کیخلافکارروائی شروع کر دی۔