ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

 ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے  ڈرائیور جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ تارا گڑھ کے قریب چارے سے بھری ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

سائلج سے بھری ٹرالی لیجانے والا ٹریکٹر بے قابو ہوکر سڑک کنارے سفیدے کے درخت سے ٹکرا کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو 35 سالہ ڈرائیور فرمان ولد اﷲ دتہ سر میں چوٹ لگنے سے دم توڑ چکا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں