شیخوپورہ:نامعلوم سمیت 2افراد کی لاشیں برآمد
شیخوپورہ، مریدکے (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)شیخوپورہ کی تحصیل سٹی مریدکے کے علاقے میں پرانا نارنگ روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والی لاش بظاہر کسی نشے کے عادی شخص کی معلوم ہوتی ہے ، کیونکہ متوفی کی جیب سے سرنجیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔عدم شناخت پر میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے اسے لاوارث سپرد خاک کر دیا۔ ادھر شیخوپورہ ہی کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں لوئر چناب لنک نہر میں ڈوبنے والے 20 سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو ون ون کی غوطہ خور ٹیم نے تلاش کر کے نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے سالار بھٹیاں کے رہائشی 20سالہ محمد جواد ولد سہیل کی لاش نکال لی گئی۔