پتوکی:پھوپھیوں نے بھانجی کو تشدد ،گلا دباکر قتل کر دیا
قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی میں خاتون کو اسکی پھوپھیوں نے تشدد کے بعد گلا دباکر قتل کر دیا ۔
پولیس اور ریسکیوحکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب منڈیکی چک نمبر 34 میں 35 سالہ ثناء دختر عبدالرزاق کو ایک لڑکے کے قتل کے شبہ میں مبینہ طور پر اس کی پھوپھیوں نے گھر کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا۔ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو خاتون دم توڑ چکی تھی جبکہ اس کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔