بہترین کارکردگی پر جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز’’ٹاپ پرفارمر‘‘قرار، شیلڈ سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر جوڈیشل  مجسٹریٹ حسن سرفراز’’ٹاپ  پرفارمر‘‘قرار، شیلڈ سے نوازا گیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بھر میں ماڈل کریمنل کورٹس کی بہترین کارکردگی دکھانے والے نمایاں جوڈیشل افسران میں جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور مسٹر حسن سرفراز چیمہ نے نمایاں مقام حاصل کر لیا۔

 بہترین عدالتی کارکردگی اور مقدمات کے بروقت فیصلوں پر انہیں’’ٹاپ پرفارمر‘‘قرار دیتے ہوئے خصوصی سرٹیفکیٹ آف ایپریسی ایشن اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم، سینئر ترین جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حسن سرفراز چیمہ کو سال 2025ء کے دوران بطور ماڈل کریمنل کورٹ کیسز میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تعریفی سند عطا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں