18سال سے نام بدل کر روپوش اشتہاری گرفتار
لاہور (این این آئی)قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں 18سال سے نام تبدیل کر کے روپوش رہنے والے اشتہاری ملزم کو سرگودھا ریجن کی تھانہ چاپری عیسیٰ خیل پولیس نے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ نمبر 204/2008بجرم 302/324 میں مطلوب تھا۔ ملزم نے 18سال قبل قتل اور اقدام قتل کی واردات کے بعد فرار ہو کر شناخت تبدیل کر لی تھی اور مختلف علاقوں میں روپوش رہا۔پولیس کے مطابق ملزم کومتعلقہ تھانہ فیکٹری ایریا لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔