عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب
لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے نیو یاک میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔
ٹیکس ورلڈ نیو یارک 29سے 31جولائی2026کو جیوٹس سنٹر نیو یارک میں منعقد ہو گی جس میں ملبوسات، فیبرکس اور ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ31مئی2026منعقد کی گئی ہے ۔ٹڈیپ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آمنہ کے مطابق وہ کمپنیز جو پاکستان ٹریڈ پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گی صرف انہیں انتخاب کے لئے زیر غور لایا جائے گا۔