آئی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کی گلگت بلتستان انتخابی مہم میں شرکت
لاہور (سیاسی نمائندہ) استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں7جون کو ہونیوالے عام انتخابات میں اپنی بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور ہر ضلع میں کامیابی کا جشن منائے گی۔
پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت گذشتہ دو ہفتوں سے صوبہ گلگت بلتستان میں جس طرح انتخابی مہم میں مصروف رہی ہے ۔،اس نے تقریباً تمام اضلاع میں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں فتح کی راہ ہموارکر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے پنجاب واپسی پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ عقاب کا انتخابی نشان صوبہ گلگت بلتستان کی سیاست کی پہچان بن چکا ہے ۔