جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں5ملزم گرفتار

جنسی جرائم کرنے والوں کے  خلاف کارروائیاں5ملزم گرفتار

لاہور (این این آئی)آپریشنز ونگ پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 05ملزمان گرفتارکر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ پولیس نے 11سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 03ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ملزمان کی شناخت ساحل، ارمان اور ولید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر1155/26درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسی طرح جنوبی چھاؤنی پولیس نے 7سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں 1430/26مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں