مولانا ضیاالحسن نجفی وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل مقرر
لاہور(سیاسی نمائندہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے سیشن2026-2031کے لئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے ۔
مولانا ضیاء الحسن نجفی کو سیکرٹری جنرل اورمولاناملک محمد اشرف کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے ۔چارنائب صدور مولانا مرید حسین نقوی لاہور،مولانا نذیر حسین مطہری پشاور، مولانا اکبر حسین زاہدی کوئٹہ اور مولانا مشتاق حسین مشہدی لاڑکانہ سے ہونگے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد تحسین چکوال ،سیکرٹری مالیات مولانا شیخ محمد شفا نجفی اسلام آباد ،رابطہ سیکرٹری مولانا محمد کاظم نقوی ملتان اورناظم امتحانات مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی اسلام آباد کو مقرر کیا گیا ہے ۔