پنجاب حکومت اوقاف املاک کے شفاف انتظام کیلئے پرعزم :احسان بھٹہ

پنجاب حکومت اوقاف املاک کے  شفاف انتظام کیلئے پرعزم :احسان بھٹہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوقاف املاک کے شفاف انتظام، مؤثر نگرانی اور ادارہ جاتی گورننس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 تاکہ احتساب، پیشہ ورانہ صلاحیت اور شفافیت کے اصولوں کے تحت محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اوقاف دفتر کے دورے کے موقع پر ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں پٹہ جات، ٹھیکہ جات، ریونیو اہداف، ریکوریوں اور محکمانہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں