فسٹیولا بارے آگاہی اور بروقت علاج کی ضرورت :گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز

فسٹیولا بارے آگاہی اور بروقت علاج  کی ضرورت :گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) خواتین میں زچگی کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدہ بیماری فسٹیولا کے حوالے سے آگاہی اور بروقت علاج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لاہور پریس کلب میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔

 عالمی یومِ انسدادِ فسٹیولا کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان نیشنل فورم آف ویمن ہیلتھ کی عہدیداران نے شرکت کی اور اس بیماری کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس میں سر گنگا رام ہسپتال کی ڈاکٹر شرمیلا اعجاز، ڈاکٹر رودابہ خان اور شالا مار ہسپتال کی ڈاکٹر نازلی حمید شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر نازلی حمید نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں خواتین فسٹیولا کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں