زرعی ٹیکس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (کورٹ رپورٹر )پنجاب میں حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز شفیع نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،ریونیو بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسانوں پر غیر آئینی زرعی ٹیکس کا نفاذ غیر آئین کیا گیا۔حکومت نے اسمبلی کی موجودگی میں اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکومت نے اسمبلی کو بائی پاس کرکے زرعی ٹیکس لگایا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے زرعی ٹیکس پر رولنگ دی مگر رولنگ کو شائع نہیں کیا گیا۔