پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں تمام ڈائریکٹرز کااجلاس

پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں  تمام ڈائریکٹرز کااجلاس

لاہور (اے پی پی)جیلانی پارک پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں تمام ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے کی۔

 اجلاس میں ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹرز، پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، پارکوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، معیاری اشیا کی فروخت، پرائس کنٹرول اقدامات، شہر کی مختلف شاہراہوں پر گرین بیلٹس کی صفائی اور ہارٹی کلچر ورک کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں