غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز پکڑے گئے ، مقدمہ درج

 غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز پکڑے گئے ، مقدمہ درج

دونوں غیر قانونی کنکشنز منقطع ،17لاکھ کا ڈیٹیکشن بل بھی عائد کردیاگیا

لاہور (این این آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ای قصور انور وٹو کی نگرانی میں پھول نگر ڈویژن اور ہلہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے رات کے وقت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کامیاب ریڈ کیا۔ایکسین پھول نگر احمد فراز سلیم اور ایس ڈی او ہلہ محمد شہباز نے متعلقہ سٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا، جہاں دو ٹیوب ویل کنکشنز ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے غیر قانونی طور پر چلتے ہوئے پائے گئے ۔ ٹیم نے فوری طور پر دونوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے ۔ کارروائی کے دوران پولیس کی مدد سے دو سہولت کاروں ناصر اور حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع پر موجود قابض شیر محمد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ لیسکو ٹیم نے بجلی چوری کی مد میں مجموعی طور پر 17لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل بھی عائد کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں